
پاکستان میو اتحاد کے چیئرمین حاجی افضل خاں میو کی وفد کے ہمراہ نائن زیرو 90 اسلام آباد میں پراپرٹی ٹائیکون اینڈ بلڈر اور سابقہ صدر میو ویلفیئر ایسوسی ایشن انجینئر رفیق میو سے ملاقات، انجینئر رفیق میو نے ملاقات کے لیئے آنیوالے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، اس ملاقات میں سینیئر وائس چیئرمین شمس العارفین میو ، ممتاز شفیق میو ، ماسٹر جمال الدین میو ، عرفان قمر میو و دیگر معززین نے شرکت کی ، ملاقات میں پاکستان میو اتحاد اور شھید میوات اجمل خاں میو کے مشن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، میو اتحاد کے پلیٹ فارم سے میو برادری کے غریب لوگوں کی مدد کرنا ، زھین اور قابل میو طالب علموں کو ھر قسم کی سپورٹ کرنا ھے، انجینئر رفیق میو نے پاکستان میو اتحاد کی ٹیم کو ھر قسم کی سپورٹ کرنے کا عزم کیا، اور برادری کی خدمت کے لیئے ھر وقت تیار رھنے کی یقین دھانی کرائی ۔




