
میو قوم کے بڑوں کی اسلام باد میںملاقات

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
پنجاب کا دوسرا بھرپور دورپ پاکستان میو اتحاد کے رہنمائوں کا موثر اور کامیاب دورہ ۔جس مین پنجاب سمیت اسلام آباد تک دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

پاکستان میو اتحاد کے چیئرمین حاجی افضل خاں میو ، سینئر وائس چیئرمین شمس العارفین میو ، ممتاز شفیق میو صدر پنجاب ، ماسٹر جمال الدین میو ، عرفان قمر میو نے راؤ غلام محمد میو سے ان کے گھر اسلام آباد میں ملاقات ، ملاقات میں پاکستان میو اتحاد اور شھید میوات اجمل خاں میو کے مشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ، خاص کر میو برادری اور نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیئے تجاویز پر غور کیا گیا ، پاکستان میو اتحاد کو ملک بھر میں دوبارہ سے منظم اور فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ راؤ غلام محمد نے شھید اجمل خاں کے تنظیمی دور کی یادیں شیئر کیں ، میو اتحاد کے پرانے جلسے اور ریلیوں کی ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزی ریکارڈ میو اتحاد کی قیادت کو پیش کیا، جس کو پاکستان میو اتحاد کی ٹیم نے بہت سراہا ۔




