
پاکستان میو اتحاد کا پنجاب میں تنظیمی سرگرمیاں۔

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
پاکستان میو اتحاد اپنے انداز میں تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے کراچی سے پوری مرکزی قیادت اور سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما پنجاب تشریف لائے۔اہل پنجاب نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا نے ان کی آمد کی خبروں کو نمایاں کوریج دی۔
9اپریل2026 بروز جمعرات جناب حاجی اختر میو پپسی والے کے ڈیرے واقع بحریہ نشیمن پر 8 شادیوں کی سادہ پر وقار تقریب ہوئی۔میو اتحاد پنجاب کے رہنمائوں نے قلیل عرصہ میں دوسری بار اجتماعی شادیوں کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا۔
مرکزی قیادت نے شادیوں کی تقریب میں میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔حاجی محمد افضل مرکزی چئیر مین۔شمس العارفین۔وائس چئیر مین۔سندھ کے کئی اضلاع کے ذمہ داروں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ایاس میو نے پاکستان میو اتحاد کی مختصر اقر جامع تاریخ بیان کی۔مقامی طورپر علامہ محمد احمد قادری میو،ممتاز شفیق میو۔حاجی محمد

اسماعیل میو۔حاجی اختر میو۔عمر فاروق۔انجینئر محمد امین میو۔حاجی نور محمدمیو۔اصغر میو۔وغیرہ۔
اس موقع پر ہم نےشرکت کی صوفی عرفان انجم صاحب بھی میری کتاب”میو قوم کا شاندار ماضی جنگ 1857۔کے سرورق اور ان کی پلیٹ لاکر دی۔ارادہ تھا کہ یہ کتاب مرکزی قائدین کو بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔لیکن ملکی سطح پر بجلی کی آنکھ

مچولی نے ہمارے اراہ کو پورا نہیں ہونے دیا۔
تقریب میں ریاض نور کے گانوں اور دھنوں نے ایک ماحول پیدا کردیا۔
تقریب کے آخر میں شرکاء کو میزبان کی طرف سے پر تکلف کھانا دیا گیا۔





