انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس

حاجی جمیل
احمد میواتی دنیا کے دفتر ڈیوائن گارڈن لاھور میں ھوا ، اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت قرآن پاک آفتاب اختر میو نے کی۔ چوھدری شہزاد جواھر نے باھمی مشاورت اور رضاکارانہ برادری کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا جسے قبول کر لیا گیا اور ان کی جگہ پر اکثریتی رائے سے ممتاز شفیق میو کو انجمن اتحاد و ترقی میوات کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا ۔
اجلاس میں برگیڈیئر ظفر یاسین بابر،سردار امجد طفیل میو، حاجی جمیل احمد میو، چوھدری یوسف میو، شہزاد جواھر میو،کرنل محمد علی میو ، ممتاز شفیق میو ، چوہدری فجر خاں میو ، چوہدری نصیر احمد میو، چوھدری علی محمد میو ،زاھد خاں سنگاریا میو، ماسٹر جمال الدین میو ، حاجی نور محمد میو ، چوھدری انیس نتھی میو، ڈاکٹر خالد مجید سینگل ، آفتاب اختر میو و دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں انجمن اتحاد و ترقی میوات کی ممبر شپ کے لیئے 14 جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ھے ، الیکشن کے لیئے 18 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ھے ، اجلاس کے اختتام پر ممتاز شفیق میو نے برادری کی طرف سے دی جانے والی عزت و ذمہ داری پر اللہ تعالیٰ اور برادری کے معززین کا شکریہ ادا کیا ۔




