پاکستان میو اتحاد کے چیئرمین جناب شھید اجمل خاں میو صاحب کا میو برادری کے نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام۔
“میری میو برادری کے عزیز نوجوانو !
اللہ تعالیٰ نے ہر قوم کو ایک شناخت اور عزت دی ہے، اور ہماری میو برادری بھی ایک بہادر، غیرت مند اور باوقار قوم ہے۔ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ حق، بہادری اور عزت کا راستہ اختیار کیا۔ آج وقت ہم سے بھی یہی تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی قوم کی عزت اور اتحاد کو مضبوط کریں۔
میں اپنے تمام نوجوان بھائیوں سے کہتا ہوں کہ اپنی توانائی کو لڑائی جھگڑوں میں نہیں بلکہ تعلیم، محنت ، محبت اور ترقی میں لگاؤ۔ جب نوجوان علم حاصل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں تو پوری قوم مضبوط ہو جاتی ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم آپس میں محبت، بھائی چارہ اور اتحاد پیدا کریں۔ اگر میو نوجوان ایک ہو گئے اور اپنی طاقت کو پہچان گئے تو ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری برادری ترقی، عزت اور کامیابی کی مثال بنے گی۔
آؤ ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنی برادری کی خدمت کریں گے، اپنے بزرگوں کی عزت کریں گے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر اور روشن مستقبل بنائیں گے ۔ انشاء اللہ ممتاز شفیق میو کنوینئر پنجاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Director
Mumtaz Shafique Mayo

Our chief organizer responsible for mobilizing the community through impactful nationwide conventions.

Follow us on
Facebook
Pinterest
WhatsApp
LinkedIn
Twitter

Mumtaz Shafique Mayo

Chief Organizer (Conventions)

×